اکشے کھنہ نے شادی کیوں نہیں کی؟ بڑی وجہ بتا دی
بالی ووڈ فنکار اکشے کھنہ ایک باصلاحیت اداکار ہیں، جنہوں نے ”ریس“، ”ہلچل“، ”اتفاق“ اور ”درشیام 2“ جیسی فلموں میں اپنی شاندار اداکاری سے شہرت حاصل کی۔ وہ بالی ووڈ کے ایسے ستارے ہیں جو اپنی بہترین کارکردگی کے باوجود لائم لائٹ سے دور رہنا پسند کرتے ہیں۔
ذاتی زندگی کے حوالے سے دیکھا جائے تو اکشے کھنہ ابھی تک غیر شادی شدہ ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ مستقبل میں بھی ان کا شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
اکشے کھنہ نے بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک پرانے انٹرویو میں اپنی شادی سے معتلق پوپوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ لوگ کہتے ہیں کہ میں شادی کے قابل نہیں ہوں اور میں بھی نہیں سمجھتا ہوں کہ میں کبھی شادی کرسکوں گا۔
مہا کمبھ میلے میں شاہ رخ خان اور معروف ریسلرز کی شرکت کی تصاویر، حقیقت کیا ہے؟
ان کا کہنا تھا کہ وہ اس طرز زندگی کے لیے نہیں بنے جو شادی کے بعد آتی ہے۔ اکشے نے وضاحت کی کہ شادی سب کچھ بدل دیتی ہے اور وہ اپنی زندگی پر مکمل کنٹرول چاہتے ہیں۔ جب آپ کسی کے ساتھ اپنی زندگی بانٹتے ہیں، تو آپ کو اپنی آزادی اور فیصلوں پر مکمل اختیار نہیں رہتا، کیونکہ آپ دونوں ایک دوسرے کی زندگی کا حصہ بن جاتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ شادی یا بچوں کا ہونا زندگی میں بہت بڑی تبدیلی لاتا ہے اور وہ ایسی تبدیلیاں اپنی زندگی میں نہیں لانا چاہتے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے لیے وہ چیزیں جو پہلے اہم ہوتی ہیں، بچے کی آمد کے بعد کم اہم ہو جاتی ہیں۔ اکشے کھنہ نے یہ بھی واضح کیا کہ ان کا بچوں کو گود لینے کا بھی کوئی ارادہ نہیں ہے۔
کنزا ہاشمی کی کامیڈین منور فاروقی کے ساتھ بالی ووڈ میں انٹری
اکشے کھنہ نے اپنی زندگی کے بارے میں کہا کہ وہ ایسی قربانیاں دینے کے لیے تیار نہیں ہیں اور نہ ہی وہ مستقبل میں اس کے لیے تیار ہوں گے۔ اس طرح کے فیصلوں کو وہ اپنی زندگی کے لیے مناسب نہیں سمجھتے۔
فلمی دنیا کی بات کی جائے تو اکشے کھنہ اس وقت اپنی نئی فلم ”چھاوا“ کی ریلیز کی تیاری کر رہے ہیں، جس میں وہ مغل بادشاہ اورنگزیب کا اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس فلم میں ان کا کردار کافی دلچسپ اور چیلنجنگ ہے، اور یہ ان کے مداحوں کے لیے ایک نیا تجربہ ہوگا۔
Aaj English



















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔