شاہ رخ خان کی مشہور فلم ’میں ہوں نا‘ کا سیکوئل کب آرہا ہے؟
بالی ووڈ کے بے تاج بادشاہ شاہ رخ خان نے پہلی بار فرح خان کے ساتھ 2004 میں فلم ”میں ہوں نا“ میں کام کیا تھا جو ایک بڑی کامیابی ثابت ہوئی۔ اس کے بعد سے شاہ رخ خان اور فرح خان کی جوڑی نے بالی ووڈ میں ایک مضبوط مقام حاصل کر لیا ہے۔
دونوں کی جوڑی میں بننے والی تمام فلمیں کامیاب رہیں، اور حالیہ برسوں میں خبریں آ رہی تھیں کہ دونوں ایک نئے پروجیکٹ پر کام کر رہے ہیں۔
اب ایک نئی میڈیا رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ فرح خان ایک ایسی کہانی پر کام کر رہی ہیں جو ”میں ہوں نا 2“ کے لیے بہترین سیکوئل ثابت ہو سکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق، ”میں ہوں نا 2“ ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے تیار ہو رہی ہے۔
’انڈیاز گاٹ لیٹنٹ‘ کے میزبان کامیڈین سمے رائنا کو قانونی کارروائی کا سامنا
ایک قریبی ذریعے کا کہنا ہے کہ ”میں ہوں نا“ شاہ رخ خان اور گوری خان کی پروڈکشن کمپنی ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کے تحت بننے والی پہلی فلم تھی، اور یہ ان کے دل کے بہت قریب ہے۔ فرح خان نے اس فلم کے سیکوئل کے لیے ایک زبردست آئیڈیا تیار کیا ہے، جسے شاہ رخ خان نے بھی پسند کیا ہے۔
فرح خان اس وقت اپنی ٹیم اور ریڈ چلیز کے رائٹرز کے ساتھ اسکرین پلے پر کام کر رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق، شاہ رخ خان ”میں ہوں نا 2“ کے آئیڈیا سے بے حد پرجوش ہیں، لیکن وہ اسکرپٹ کے مکمل ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔ شاہ رخ خان چاہتے ہیں کہ سیکوئل میں ایسی کہانی ہو جو پہلی فلم کے اثر کو بھی پیچھے چھوڑ دے۔
ایشوریا کی بیٹی سے متعلق خبروں پر گوگل کو قانونی نوٹس جاری
اگر ”میں ہوں نا 2“ مکمل ہوتی ہے تو یہ شاہ رخ خان اور فرح خان کا چوتھا اشتراک ہوگا۔ اس سے پہلے دونوں نے ”میں ہوں نا“، ”اوم شانتی اوم“ اور ”ہیپی نیو ایئر“ میں ساتھ کام کیا تھا۔
دوسری جانب، شاہ رخ خان 2025 کے وسط میں سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ”کنگ“ میں نظر آئیں گے، جو 2026 میں ریلیز ہوگی۔ وہ ”پٹھان 2“ میں بھی کام کر رہے ہیں۔
Aaj English

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔