مہا کمبھ میلے میں شاہ رخ خان اور معروف ریسلرز کی شرکت کی تصاویر، حقیقت کیا ہے؟
سوشل میڈیا پر مہا کمبھ میلہ 2025 کی تصاویر منظر عام پر آئی ہیں، جن میں امریکی ریسلرز رومن رینز اور رونڈا روزی کے ساتھ اداکار شاہ رخ خان نظر آ رہے ہیں۔ ان تصاویر کے کیپشن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ تصویر پریاگ راج میں ہونے والے مہا کمبھ میلے کی ہیں۔
تاہم، فیکٹ چیک کرنے والی ویب سائٹ بوم نے ان تصاویر کی حقیقت جانچنے کے لیے اے آئی امیج ڈیٹیکٹر AI-image detector ٹول کا استعمال کیا، جس کے نتائج سے یہ ثابت ہوا کہ یہ تصاویر مصنوعی ذہانت (AI) کے ذریعے تیار کی گئی ہیں۔

کس بھارتی اداکارہ نے مذہبی عہدہ 10 کروڑ میں حاصل کیا ؟ بیان سامنے آ گیا
بوم نے سب سے پہلے تصاویر کا ریورس امیج سرچ کیا، مگر اس بات کی تصدیق کرنے والا کوئی معتبر ذریعہ نہ ملا کہ شاہ رخ خان کو رومن رینز اور رونڈا روزی کے ساتھ مہا کمبھ میلے میں دیکھا گیا تھا۔
اس کے بعد، بوم نے اے آئی ڈیٹیکٹر ٹول ہائیو ماڈریشن کا استعمال کیا، جس کے مطابق ان تصاویر کے مصنوعی طور پر تخلیق ہونے کا امکان 80 فیصد سے زیادہ تھا۔
جادو یاد ہے؟ ہالی ووڈ سے بالی ووڈ تک 250 فلموں میں کام کرنے والا یہ اداکار کون ہے؟
پہلی تصویر میں اے آئی AI سے تیار ہونے کا امکان 85.8 فیصد تھا، جب کہ دوسری تصویر میں یہ امکان 81.5 فیصد تھا۔ اس سے واضح ہوتا ہے کہ یہ تصاویر ڈیپ فیک مواد پر مبنی ہیں۔
Aaj English

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔