تین ملکی ون ڈے سیریز کیلئے قومی شاہینوں نے لاہور میں کمر کس لی
تین ملکی ون ڈے سیریز کے لیے قومی شاہینوں نے لاہور میں کمر کس لی، سنیریو میچ میں بابر اعظم اور فخر زمان 2،2 بار آؤٹ ہوئے جبکہ آل رائونڈرفہیم اشرف بولنگ میں کافی مہنگے ثابت ہوئے۔
سہ فریقی سیریز کے لیے قومی اسکواڈ نے لاہور میں ڈیرے لیے، ڈیفنس فیز سکس کے نجی اسپورٹس انسٹیٹیوٹ میں قومی اسکواڈ نے فزیکل ٹریننگ اور فیلڈنگ کی ڈرلز کیں۔
کھلاڑیوں کو 2 سیشنز میں سنیریو بیس میچ کھیلایا گیا، پہلے سیشن میں ٹاپ آرڈر کے بلے بازوں بابر اعظم، فخر زمان اور سعود شکیل کو بیٹینگ کرائی گئی۔
بابر اعظم اور فخر زمان 2،2 بار آؤٹ ہوئے جبکہ دوسرے سیشن میں مڈل آرڈر کے بلے بازوں محمد رضوان، سلمان علی آغا اور کامران غلام سمیت دیگر بیٹرز نے جم کر بیٹنگ کی۔
فاسٹ بولرز شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، محمد حسنین نے نئے اور پرانے گیند کے ساتھ 6،6 آوورز کرائے جبکہ آل راؤنڈر فہیم اشرف کی بولنگ میں کافی درگت بنی۔
پاکستان ٹیم بدھ کو بھی اسی میدان پر مصنوعی کی روشنیوں میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گے۔
Aaj English




















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔