Aaj News

گزشتہ روز بڑے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت میں آج 750معمولی کمی

عالمی منڈی میں فی اونس سونا 8 ڈالر سستا
شائع 23 جنوری 2025 04:03pm

ملک میں گزشتہ روز بڑے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت میں آج 750 روپے کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں آج 750 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 86 ہزار 700 روپے ہوگئی۔

اس کے علاوہ دس گرام سونے کی قیمت 641 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 45 ہزار 799 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں فی اونس سونا 8 ڈالر سستا ہوکر 2743 ڈالر پر آ گیا۔

خیال رہے کہ 30 اکتوبر 2024 کو فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 87 ہزار 900 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔

گزشتہ روز عالمی منڈی میں فی اونس سونا 40 ڈالرمہنگا ہوا تھا۔

Gold Rates 2025