Aaj News

پوش علاقوں میں چوریاں کرنے والی خواتین ملازماؤں کی فہرست جاری

چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں، ساوتھ زون پولیس
شائع 20 جنوری 2025 05:55pm

کراچی کے پوش علاقوں میں چوری کرنے والی خواتین ملازماؤں کی فہرست پولیس نے جاری کردی، 110 سے زائد ماسیاں گھریلو ملازمہ بن کر چوری کی وارداتیں کرتی ہیں جو مختلف واقعات میں گرفتار ہو کر ضمانت کرا کر جیل سے فرار ہوچکی ہیں۔

کراچی پولیس نے کرمنل ریکارڈ کی حامل 110 گھریلو ملازماؤں کی فہرست جاری کردی ہے، مختلف کیسوں میں گرفتار ماسیوں کی تصاویر، موبائل فون اور ایڈریس موجود ہے، خواتین ملازمین شہر کے پوش علاقوں میں چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

کراچی کے ایک اور تاجر کے ساتھ پولیس جیکٹ میں شارٹ ٹرم کڈنیپنگ اور لوٹنے کا واقعہ

ساوتھ زون پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گھروں میں کام کرنیوالی ماسیوں نے منظم انداز میں وارداتیں کیں جبکہ بیشتر نے گھریلو کام کے دوران چوری کی متعدد وارداتیں کیں اور گرفتار ہوکر جیل جاچکی ہیں، تصاویر میں موجود ماسیاں ضمانت کرا کر بھاگ چکی ہیں اور پولیس کو مطلوب ہیں۔

صارم اغوا کیس: سی آئی اے کی اسپیشل ٹیم کا سراغ رساں کتوں کے ساتھ بلڈنگ پر چھاپہ، دو افراد زیر حراست

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں سے درخواست کی جاتی ہے، ان کریمنل ریکارڈ رکھنے والی گھریلو ماسیوں کو کام پر رکھنے سے اجتناب کریں، گھریلو ملازمین رکھنے سے پہلے تھانے میں اندارج لازمی کرائیں، اندارج کی صورت میں ملزمان کو پکڑنے میں آسانی ہوتی ہے۔

karachi

defence

Karachi Police

Clifton

South zone Police