پی ٹی آئی نے فنڈز اکٹھا کرنے کیلئے سینٹرل فنانس بورڈ قائم کردیا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے فنڈز اکٹھا کرنے کے لیے سینٹرل فنانس بورڈ قائم کردیا، اس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سینٹرل فنانس بورڈ 13 ممبران پر مشتمل ہے، پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل سمیت 13 ممبران موجود ہیں۔
سنٹرل فنانس بورڈ کے ٹی آو آرز بھی تفصیلاً جاری کیے گئے ہیں جن کے مطابق بورڈ پارٹی کے اکاؤنٹس مینیج کرے گا، جبکہ قانون کے تحت اکاؤنٹس کا آڈٹ کرنے کی ذمہ داری بھی بورڈ پر عائد ہو گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق فنانس بورڈ پارٹی کے لیے فنڈنگ اکٹھا کرے گا اور اس کا حساب بھی رکھے گا، بورڈ ہر مہینے کی 10 تاریخ کو گزشتہ ماہ کا ریکارڈ پیش کرے گا، سیاسی کمیٹی کی منظوری کے بعد 15 جون کو بورڈ پارٹی کا بجٹ بھی بنائے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بورڈ سیکرٹری جنرل یا چیئرمین کی اجازت کے بغیر بجٹ میں تبدیلی نہیں کرسکے گا۔
سابق صدر عارف علوی کی سربراہی میں ممبر شپ کمیٹی تشکیل
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے سابق صدر عارف علوی کی سربراہی میں ممبرشپ کمیٹی تشکیل دے دی۔
سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی کی منظوری سے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، فردوس شمیم نقوی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
کمیٹی ممبران میں فردوس شمیم نقوی، مونس الہٰی، خالد خورشید، ڈاکٹر سلیمان خان، نعمان افضل، جبران الیاس، سلمان امجد شامل ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی میں ہر صوبے سے ایک ایک نمائندہ شامل ہوگا۔
Aaj English















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔