Aaj News

بھیک منگوانے کیلئے کراچی سےاغوا بچہ حیدرآباد سے بازیاب

ملزم علی نواز نے 6 سالہ بچے عادل کو کراچی مچھر کالونی سے اغوا کیا تھا۔
شائع 04 دسمبر 2024 02:30pm

کراچی سے بھیک منگوانے کے لیے اغوا کیا گیا چھ سال بچہ حیدرآباد سے بازیاب کرلیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق پولیس نے مشکوک شخص کو بچے سمیت تحویل میں لیا تو ملزم نے اعتراف کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم معصوم بچوں کو اغوا کرکے فروخت کرتا رہا ہے۔

حیدرآباد میں نسیم نگر پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔ تفتیش کے دوران ملزم نے بچے کو اغوا کرنے کا انکشاف کیا جس سے وہ بھیک منگوانا چاہتا تھا۔ ملزم علی نواز نے 6 سالہ بچے عادل کو کراچی مچھر کالونی سے اغوا کیا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم عادی مجرم ہےاورمعصوم بچوں کواغوا کرکے انھیں آگے فروخت کرتا ہے یا ان سے بھیک منگواتا ہے، بچے کے اغوا کامقدمہ ڈاکس تھانہ پر بچے کے والد محسن شاہ کی مدعیت میں درج ہے۔

پاکستان

Pakistani Beggars

karachi to hyderabad