سابق وزیراعظم کی رینٹل پاور کیس میں بریت کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری

احتساب عدالت نے نیب سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 18 نومبر تک ملتوی کردی
شائع 29 اکتوبر 2024 11:33am

اسلام آباد احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف کی رینٹل پاورکیس میں بریت کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کردیے۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کی جج عابدہ سجاد نے راجہ پرویزاشرف سمیت اور دیگر کے خلاف رینٹل پاور کیس کی سماعت کی۔

راجہ پرویزاشرف کے وکیل ارشد تبریز نے نیب ترمیم کے بعد ملزمان کو بری کرنے کی درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ہی اسی طرز کے الزامات کے 2 ریفرنس سے ملزمان بری ہوچکے ہیں، اس ریفرنس میں بھی الزامات اسی طرز کے ہیں۔

بعدازاں عدالت نے نیب سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 18 نومبر تک ملتوی کر دی۔

accountability court

NAB

اسلام آباد

Raja Pervez Ashraf

rental power case