قومی ٹیم کی کپتانی کیلئے یونس خان نے دو نام تجویز کر دیے

ہمارے کلچر میں بڑے کھلاڑی کو کپتان بنا دیا جاتا ہے جو غلط ہے، سابق کپتان
شائع 03 اکتوبر 2024 01:44pm

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں گفتگو کی جس دوران انہوں نے پاکستانی ٹیم کی پرفارمنس کے حوالے سے بات کی۔

یونس خان کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ امید کرتا ہوں پاکستانی ٹیم آسٹریلیا میں اچھا پرفارم کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم میں سلیکشن کے کچھ مسائل ضرور ہیں، جسے کوچ جیسن گلیسپی بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

قومی کرکٹر نے پاکستان کرکٹ سے اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

یونس خان کا کہنا تھا کہ ہمارے کلچر میں بڑے کھلاڑی کو کپتان بنا دیا جاتا ہے جو غلط ہے۔

یونس خان نے پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم سے متعلق کہا کہ کپتانی سے الگ ہونا بابر کے لیے بہتر ثابت ہوگا۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے پاکستان پہنچ گئی

انہوں نے قومی ٹیم کے نئے کپتان سے متعلق کہا کہ رضوان یا فخرمیں سے کسی ایک کو کپتان ہونا چاہیے۔

واضح رہے کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کو کرکٹ فیسٹیول کا حصہ بنایا ہے۔ یونس خان کو آسٹریلیا کے کرکٹ سیزن کی تقریب کے مہمان کھلاڑیوں میں شامل کیا گیا ہے۔

babar azam

former captain

Younis Khan

Fakhar Zaman

Pakistan Cricket Team

mohammad rizwan