پنجاب کے مختلف شہروں میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 33 دہشت گرد گرفتار
انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی شناخت خبیب احمد، سیف اللہ، ظہیر احمد، احمد، حافظ مطلوب، حمزہ جاوید سے ہوئی ہے، ترجمان سی ٹی ڈی
 
    
        محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) پنجاب کے مطابق دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 33 دہشت گرد گرفتار کیے گئے جس میں جماعت الحرار کا خطرناک دہشت گرد بھی شامل ہے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی لاہور، گجرانوالہ، میانوالی، بہاولپور، ننکانہ صاحب، حافظ آباد، رحیم یار خان، بکھر کی گئیں، دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد، دھما خیز جیکٹ، ہینڈ گرنیڈ، ڈیٹونیٹر، 26 حفاظتی فیوز وائر، ہزاروں گولیاں اور بڑی مقدار میں اسلحہ، موبائل فون اور نقدی برآمد کرلیا۔
ترجمان کے مطابق دیگر دہشت گردوں کے علاوہ انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی شناخت خبیب احمد، سیف اللہ، ظہیر احمد، احمد، حافظ مطلوب، حمزہ جاوید سے ہوئی ہے۔
CTD
Punjab police
CTD operation
CTD ACTION
                مقبول ترین
              
              
             
       
       
         Aaj English
 Aaj English BRecorder
 BRecorder















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔