یوٹیلیٹی اسٹورز کا گھی اور تیل سمیت 700 سے زائد اشیاء کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

ملک پاؤڈر ، پیکڈ دودھ، تمام برانڈز کی چائے اور دیگر اشیاء شامل
شائع 05 ستمبر 2024 12:07am
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

یوٹیلیٹی اسٹورز نے 700 سے زائد اشیاء کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔

700 سے زائد اشیاء کی قیمتوں میں 2 روپے سے 195 روپے تک کمی کی گئی۔ گھی اور کوکنگ آئل 6 روپے سے 195 روپے تک سستے کردیئے گئے۔ ملک پاوڈر اور پیکڈ دودھ کی قیمتوں میں 117 روپے تک کمی کی گئی۔

تمام برانڈز کی چائے کی قیمتوں میں 3 سے 100 روپے تک کمی کی گئی جب کہ روح افزا اور جام شیریں 13 سے 40 روپے تک سستی کردی گئیں۔

مصالحہ جات کے پیکٹ 9 سے 20 روپے تک اور کھیر مکس 12 روپے، ٹماٹر کیچ اپ 50 روپے جبکہ گرم مصالحہ 25 روپے، سویا سوس کا پیکٹ 24 روپے سستا کر دیا گیا۔