بجلی کمپنیوں کی صارفین سے 46 ارب 99 کروڑ روپے نکلوانےکی تیاری

نیپرا کے فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا
شائع 17 اگست 2024 11:03pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

بجلی کمپنیوں نے صارفین سے 46 ارب 99 کروڑ روپے نکلوانے کی تیاری کرلی۔ اس حوالے سے بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی۔

نیپرا کے مطابق درخواست گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی کی مد میں کی گئی، کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں 22 ارب 86 کروڑ روپے، آپریشنز اینڈ مینٹیننس کی مد میں 4 ارب روپے، یوز آف سسٹم چارجز اینڈ مارکیٹنگ فیس کی مد میں 7 ارب 51 کروڑ جبکہ ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن لاسز کی مد میں 10 ارب 80 کروڑ مانگے گئے ہیں۔

آئی پی پیز سے متعلق جس نے غلط پالیسی بنائی اسے کٹہرے میں لایا جائے، علی پرویز

درخواست پر نیپرا میں سماعت 26 اگست کو ہوگی، نیپرا کے فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔

آئی پی پیز معاہدوں کی تفصیلات جلد ظاہر کیے جانے کا امکان، کمیٹی کی اندورنی کہانی سامنے آگئی

nepra

K Electric

electricity prices