آزاد کشمیر میں مسافر جیپ کھائی میں جاگری، لڑکی جاں بحق، 8 افراد زخمی

حادثے میں زخمی ہونے والے 7 افراد کی حالت تشویشناک، اسپتال منتقل
شائع 29 جولائ 2024 10:09pm

آزاد کشمیرپلندری کےنواحی علاقے میں مسافر جیپ کھائی میں جاگری، جیپ حادثے میں 17سالہ لڑکی جاں بحق جبکہ 8افرادزخمی ہوگئے ۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق لڑکی کی شناخت انسا ابرارکے نام سے ہوئی۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے 7 افراد کی حالت تشویشناک ہے ۔

ریسکیو حکا م کا کہنا ہے کہ دشوار گزار راستہ ہونے کے باعث آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ اسپتال کوٹلی منتقل کیا جا رہا ہے۔