کوہلی اور روہت شرما کی پاکستان کے خلاف میچ میں شرکت سے متعلق بھارتی بورڈ نے تصدیق کردی

بی سی سی آئی سیکریٹری جے شاہ نے تصدیق کر دی
شائع 02 جولائ 2024 12:05am
تصویر بھارتی میڈیا
تصویر بھارتی میڈیا

ورلڈ کپ کے بعد سب کی نظریں آئندہ برس ہونے والے آئی سی سی کے ایونٹ چیمپئنز ٹرافی پر ہیں۔ وہیں سوال یہ کیا جا رہا ہے کہ کیا ویرات کوہلی اور روہت شرما پاکستان کے خلاف میچ کھیلیں گے یا نہیں؟

اس حوالے سے بی سی سی آئی سیکریٹری جے شاہ نے تصدیق کر دی۔

جے شاہ کے مطابق بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی اور روہت شرما آئندہ برس آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا حصہ ضرور ہوں گے۔

انہوں نے کہا میری یہ خواہش ہے کہ انڈیا تمام ٹورنامنٹس میں فتح حاصل کرے۔

جے شاہ نے بتایا کہ ہمارے پاس سب سے مضبوط بنچ موجود ہے، اس ٹیم کے صرف تین کھلاڑی زمبابوے جا رہے ہیں اور ضرورت پڑنے پر ہم تین ٹیمیں میدان میں بھیج سکتے ہیں۔

ویرات کوہلی اور رہت شرما کے حوالے سے شاہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کوہلی اور شرما دونوں ٹی ٹوئنٹی سے ریٹائرمنٹ کے باجود، ون ڈے اور ٹیسٹ فارمیٹس میں اہم کردار ادا کرتے رہیں گے۔

پاکستان

virat kohli

rohit sharma

Champion trophy 2025