اسلام آباد میں سی ڈی اے کے آپریشن کے دوران سلنڈر دھماکا

دھماکے کی آواز دور تک سنی گئی
اپ ڈیٹ 16 مئ 2024 08:06pm

اسلام آباد کے علاقے ایف ایٹ میں سلنڈر دھماکا ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق سلنڈر دھماکا نجی کیفے میں ہوا، دھماکا سی ڈی اے کے آپریشن کے دوران ہوا۔

دھماکے کی آواز دور تک سنی گئی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

اسلام آباد

CDA

cylender blast

cda operation