نان فائلرز کو سمز بلاک کرنے کے پیغامات بھیجنے کا سلسلہ شروع

ایف بی آر افسران کی پی ٹی اے اور ٹیلی کام آپریٹرز کے ساتھ ملاقاتیں
شائع 11 مئ 2024 07:43am

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس جنرل آرڈر کے نفاذ کےلیے کوششیں تیز کر دی ہیں۔

ایف بی آر افسران نے پی ٹی اے اور ٹیلی کام آپریٹرز کے ساتھ ملاقاتیں کیں، جس میں ٹیلی کام آپریٹر نے چھوٹے بیچز میں سمیں بلاک کرنے پر اتفاق کیا۔

معاملے میں یہ اہم پیشرفت سامنے آئی کہ نان فائلرز کو سمز بلاک کرنے سے متعلق خبردار کرنے کے پیغامات بھیجنا شروع کردیئے گئے۔

پانچ ہزار نان فائلرز کی سمیں بلاک کرنے کی تفصیلات بھی آپریٹرز کے حوالے کردی گئیں۔

FBR

IMF PAKISTAN

fbr sim block