ایک لاکھ کے برابر پنشن وصول کرنے والوں پر 10 فیصد ٹیکس کی تجویز

ایف بی آر نے آئندہ مالی سال کیلئے وفاقی بجٹ میں پنشرز پر ٹیکس پر غور کرنا شروع کردیا
شائع 10 مئ 2024 09:41pm

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں پنشنرز پر ٹیکس کی تجویز پیش کر دی گئی۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے آئندہ مالی سال کے لیے وفاقی بجٹ میں پنشرز پر ٹیکس پر غور کرنا شروع کردیا۔

ذرائع کے مطابق ٹیکس نیٹ کو بڑھاتے ہوئے ایک لاکھ کے برابر یا اس سے زیادہ پنشن وصول کرنے والوں پر دس فیصد ٹیکس کی تجویز زیر غور ہے۔

پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے بھی بجٹ تجاویز میں کہا ہے کہ تمام آمددنیوں پر ٹیکس لگایا جائے، ایک لاکھ سے زائد پنشن ہولڈر پر 10 فیصد ٹیکس لگایا جائے۔

دوسری جانب ٹیکس بار ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اس سے ٹیکس گزاروں کی تعداد میں اضافہ ہوگا، علاوہ ازیں غیرمنقولہ جائیداد کی ہولڈنگ کی مدت واپس لی جائے اور ہر فروخت اور خریداری کے لین دین پر کیپٹل گین ٹیکس نافذ کیا جائے۔

FBR

tax

pension