عید الفطر پر مردان میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی
ڈپٹی کمشنر مردان فیاض خان شیرپاؤ نے اعلامیہ جاری کردیا
 
    
        مردان میں عید الفطر کے موقع پر مفاد عامہ کے لیے ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔
ڈپٹی کمشنر مردان فیاض خان شیرپاؤ نے اعلامیہ جاری کردیا، اعلامیے کے مطابق ضلع بھر میں ہوائی فائرنگ، آتش بازی، کھلونا نما اسلحہ، نہروں میں نہانے کالے شیشوں کے استعمال و فروخت اور ون ویلنگ پرپابندی عائد کر دی گئی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ دفعہ 144 ضلع بھر میں فوری طور پر نافذ ہوگا جو کہ 10 دنوں تک برقرار رہے گا، خلاف ورزی پر تعزیرات پاکستان کے سیکشن 188 کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ڈپٹی کمشنر مردان فیاض خان شیرپاؤ نے ضلعی پولیس سربراہ سمیت تمام اسسٹنٹ کمشنروں کو ضروری کارروائی کے لیے مراسلہ جاری کردیا۔
        
        
    
خیبر پختونخوا
Section 144
peshawar
Mardan
Eid ul Fitr
section 144 imposed
                مقبول ترین
              
              
             
       
       
         Aaj English
 Aaj English BRecorder
 BRecorder















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔