بنوں میں عسکریت پسندوں کا حملہ، 2 ایف سی اہلکار شہید
ہداء میں شرافت علی اور سیف اللہ سپاہی شامل ہیں
 
    
        خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں باران ڈیم کے قریب عسکریت پسندوں کے حملے میں 2 ایف سی اہلکار شہید ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق دہشت گردی کا افسوسناک واقعہ بنوں میں باران ڈیم کے قریب پیش آیا، جہاں عسکریت پسندوں کے حملہ کردیا۔
حملے کے نتیجے میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کے 2 اہلکار جام شہادت نوش کرگئے، شہداء میں شرافت علی اور سیف اللہ سپاہی شامل ہیں۔
ایف سی ذرائع کے مطابق دونوں اہلکاروں کی لاشوں کو سی ایم ایچ اسپتال بنوں منتقل کردیا گیا۔
        
        
    
Bannu
terrorist attacks
FC personnel martyred
                مقبول ترین
              
              
             
       
       
         Aaj English
 Aaj English BRecorder
 BRecorder















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔