جناح ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار 16 ملزمان کی ضمانتیں منظور

عدالت نے ملزمان کی ضمانتیں ایک ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض منظور کیں
اپ ڈیٹ 01 مارچ 2024 09:17pm

جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں گرفتار ملزمان کی ضمانتوں میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے کہ لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے گرفتار 16 ملزمان کی ضمانتیں ایک ، ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرلیں۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج محمد نوید اقبال نے جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں گرفتار 40 ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

عدالت نے 16 ملزمان کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر فیصلہ سناتے ہوئے ضمانتیں منظور کرلیں، ملزمان میں امجد حسین ،محمد دانش،فرحان احمد خان، مختارخان سمیت دیگر ملزمان شامل ہیں۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت نے ملزمان کی ضمانتیں ایک ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض منظور کی ہیں۔

مزید پڑھیں

9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات کا جیل ٹرائل لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

جناح ہاؤس حملہ کیس: 7 اشتہاری ملزمان کی جائیدادیں قرق کرنے کا حکم

ATC

lahore

atc lahore

jinah house attack

MAY 9 RIOTS

9 May Cases