عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج
این اے 89 میانوالی اور 122 لاہور سے انتخابات کیلئے اہل قرار دینے کی استدعا
بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔
سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں این اے 89 میانوالی اور 122 لاہور سے انتخابات کیلئے اہل قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گای کہ آرٹیکل تریسٹھ ون ایچ کے تحت نااہلی کا نوٹیفکیشن درست نہیں، نااہلی کیلئے اخلاقی جرم کا ہونا بھی ضروری ہے۔
درخواست میں کہا گیا کہ توشہ خانہ کیس میں سزا اخلاقی بنیاد پر نہیں ہوئی، آراو، الیکشن ٹربیونل اور ہائی کورٹ کے فیصلے کالعدم قرار دیے جائیں۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔