اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کی عبوری ضمانت کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر

خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کی گئی
اپ ڈیٹ 15 جنوری 2024 09:06pm

اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی کی عبوری ضمانت کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی گئی۔

خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی گئی۔

خیبرپختونخوا حکومت نے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کر دی۔

واضح رہے کہ پشاورہائیکورٹ نے مشتاق غنی کو 22 جنوری تک راہداری ضمانت دی رکھی ہے اور ملک واپسی پر مشتاق غنی کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔

Supreme Court

خیبر پختونخوا

KPK

KPK Assembly

Peshawar High Court

mushtaq ghani