کراچی: پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار
ملزم سابق ایس پی ملیر اور دیگر شہریوں پر فائرنگ کے مقدمات میں بھی مطلوب تھا
 
    
        پولیس اہلکار کے قتل اور سابق ایس پی ملیر سمیت دیگر شہریوں پر فائرنگ کے مقدمات میں مطلوب ملزم گرفتار کرلیا گیا۔
کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کراچی کے علاقے ملیر میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، اور اس کے قبضے اسے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔
سی ٹی ڈی انچارج خرم وارث نے بتایا کہ ملزم نے 13 دسمبر کو شرافی گوٹھ میں آصف نامی پولیس اہلکار کو قتل کیا تھا، جب کہ سابق ایس پی ملیر سنگھار ملک سمیت دیگر شہریوں پر فائرنگ میں مطلوب تھا۔
خرم وارث کے مطابق ملزم نے شاہ لطیف ٹاون میں خاتون سمیت 3 افراد کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا تھا۔ ملزم کے خلاف مختلف مقدمات درج ہیں۔
CTD
CTD operation
Karachi Police
                مقبول ترین
              
              
             
       
       
         Aaj English
 Aaj English BRecorder
 BRecorder















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔