فی تولہ سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ

عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونا 13 ڈالر مہنگا
شائع 27 دسمبر 2023 03:16pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں یکدم ایک ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق ایک ہزار روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 20 ہزار 600 روپے کا ہوگیا۔

اس کے علاوہ ایسوسی ایشن نے بتایا کہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 857 روپے بڑھ کر 1لاکھ 89 ہزار 129 روپے ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ڈالر مسلسل گراوٹ کا شکار، روپیہ مزید تگڑا ہوگیا

کراچی میں ادویات کا بحران، جعلی دوائیاں مارکیٹ میں آگئیں

دوسری جانب بین الاقوامی صرافہ مارکیٹ میں 13 ڈالر اضافے سے سونے کا بھاؤ2065 ڈالر فی اونس ہے۔

Gold prices

karachi gold rates

Gold rates Pakistan

Today Gold Prices