بہاولپور: دھند کے باعث 2 ٹریفک حادثات، ایک شخص جاں بحق، 5 زخمی
2 کاریں الگ الگ مقامات پر ٹریکٹر ٹرالیوں سے ٹکرا گئیں
بہاولپور میں دُھند کے باعث 2 ٹریفک حادثات میں 2 کاریں الگ الگ مقامات پر ٹریکٹر ٹرالیوں سے ٹکرا گئیں۔ حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوگئے۔
ٹریفک کا ایک حادثہ خیرپور ٹامیوالی کے قریب کار اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم کی وجہ سے ہوا۔
دوسرے واقعے میں کار گنے سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرانے کے باعث حادثے کا شکار ہوئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں زخمی افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
مقبول ترین













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔