فی تولہ سونے کی قیمت میں سیکڑوں روپے کی کمی
عالمی مارکیٹ میں 4 ڈالر کمی کے بعد فی اونس سونے کا نرخ 2060 ڈالرز پر آگیا
مقامی اور بین الاقوامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 500 روپے سستا ہو کر فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 20 ہزار 500 روپے ہوگیا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 429 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 89 ہزار 43 روپے ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
عوام کو خاص ریلیف نہ مل سکا، پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل سستا
اس کے علاوہ عالمی مارکیٹ میں 4 ڈالر کمی کے بعد فی اونس سونے کا نرخ 2060 ڈالرز پر آگیا ہے۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔