بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ سے تھانے کا وائرلیس نظام بند

اہل علاقہ کے ساتھ تھانے میں سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا
شائع 16 نومبر 2023 11:17pm
کراچی: بجلی کی طویل بندش سے شاہ فیصل کالونی تھانے کا وائرلیس سسٹم بند ہوگیا ۔ تصویر بذریعہ مصنف
کراچی: بجلی کی طویل بندش سے شاہ فیصل کالونی تھانے کا وائرلیس سسٹم بند ہوگیا ۔ تصویر بذریعہ مصنف

کراچی میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ سے جہاں شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے وہاں تھانے کا وائرلیس نظام بھی بند ہوگیا۔

شہر قائد میں شاہ فیصل کالونی تھانے اور اطراف میں بجلی کی طویل بندش سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا رہا۔

بجلی نہ ہونے کے باعث تھانے کا وائرلیس سسٹم بند ہوگیا، ضلعی سی آراوآفس میں بھی کام بند ہوگیا۔

جس کی وجہ سے تھانے میں سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب 4 بجے بجلی بند ہوئی، بجلی نہ ہونے سے رپورٹنگ کا عمل شدید متاثر ہوگیا۔

karachi

load shedding

Karachi Police