فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ سے متعلق 1128 اپیلیں سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 16 اکتوبر کو سماعت کرے گا
سپریم کورٹ میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ سے متعلق 1128 اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کردی گئیں۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ 16 اکتوبر بروز پیر کو سماعت کرے گا۔
جسٹس امین الدین خان، جسٹس اطہر من اللہ بھی بینچ میں شامل ہیں۔
رجسٹرار سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل اور بجلی سپلائرز کمپنیز کو نوٹسز جاری کردیے۔
گزشتہ سماعت پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے تھے کہ بجلی کی قیمتوں پر کیسز کا ڈھیر لگا ہوا ہے، اگلی سماعت پر التوا ملے گا نہ ہی ویڈیو لنک پر دلائل کی اجازت دیں گے۔
مقبول ترین













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔