راولپنڈی، اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش، موسم خوشگوار
پشاور اور ہری پور میں بھی برسات سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا
راولپنڈی اور اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
راولپنڈی اور اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بادل برسنے کے بعد تیز ہوائیں چل گئیں جس سے موسم ٹھنڈا ہوگیا جب کہ پشاور اور ہری پور میں بھی برسات سے گرمی میں کمی آئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں مزید بارش کی پیش گوئی کردی ہے۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔