سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا اگلے ماہ دورہ پاکستان کا امکان

پاکستان کے بعد محمد بن سلمان بھارت روانہ ہو جائیں گے، ذرائع
شائع 30 اگست 2023 01:12pm
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان۔ فوٹو — فائل
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان۔ فوٹو — فائل

اسلام آباد: سعودی ولی عہد و وزیراعظم محمد بن سلمان کا ستمبر میں دورہ پاکستان کا امکان ہے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد بن سلمان 10 ستمبر کو پاکستان کا دورہ کرسکتے ہیں، ان کا ممکنہ دورہ چار سے چھ گھنٹوں پر مشتمل ہوگا۔

ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں پاکستان آئیں گے جس کے بعد محمد بن سلمان بھارت روانہ ہو جائیں گے۔

خیال رہے کہ سعودی ولی و وزیراعظم نے اس سے قبل فروری 2019 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

Saudia Arabia

اسلام آباد

Saudi Crown Prince

Muhammad bin Salman

Pakistan Visit