جعلی پولیس مقابلے میں دو بھائیوں کو زخمی کرنے پر تین اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج

دونوں نوجوان مستونگ سے کراچی اپنے ماموں کے گھر آئے تھے
شائع 03 اگست 2023 09:48am
وجوان فہیم اور نور محمد۔ فوٹو — اسکرین گریب
وجوان فہیم اور نور محمد۔ فوٹو — اسکرین گریب

کراچی کے علاقے کورنگی میں مستونگ سے کراچی آنےوالے دو بھائیوں کو جعلی پولیس مقابلے میں زخمی کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

دو بھائیوں کو زخمی کرنے پر ایس ایچ او الفلاح سمیت تین پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں الفلاح پولیس نے نوجوان فہیم اور نور محمد کو جعلی مقابلے میں زخمی کیا تھا۔

دونوں نوجوان مستونگ سے کراچی اپنے ماموں کے گھر آئے تھے جنہیں پولیس کی جانب سے حراست میں لینے کی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی۔

karachi

FIR

Karachi Police