جنرل ساحر شمشاد مرزا کی دورہ آسٹریلیا میں دفاعی اور سیکیورٹی مذاکرات میں شرکت

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی آسٹریلین عسکری قیادت سے بھی ملاقات
شائع 28 جولائ 2023 12:21am
فوٹو ــ ٹوئٹر / پاکستان آرمڈ فورسز نیوز
فوٹو ــ ٹوئٹر / پاکستان آرمڈ فورسز نیوز

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے دورہ آسٹریلیا کے دوران دفاعی اور سیکیورٹی مذاکرات میں شرکت کی، انھوں نے آسٹریلین عسکری قیادت سے بھی ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اپنے آسٹریلوی ہم منصب جنرل اینگس جے کیمبل سے بھی ملاقات کی۔ جس میں دونوں افواج کے درمیان فوجی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔

جنرل ساحر شمشاد مرزا نے رائل ملٹری کالج کا بھی دورہ کیا اور آسٹریلین ڈیفنس کالج کے شرکاء سے خطاب کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا دورہ آسٹریلیا کے موقع پر 1.5 ٹریک سیکیورٹی ڈائیلاگ میں بھی شریک ہوں گے۔

security forces

Army Chief General Asim Munir

general sahir shamshad mirza