Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

بی آر ٹی کیس: خیبرپختونخوا حکومت کا سپریم کورٹ میں دائر اپیل واپس لینے کا فیصلہ

نگراں وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا کا پریس کانفرنس میں اعلان
شائع 08 جون 2023 06:48pm

خیبرپختونخوا حکومت نے سپریم کورٹ میں بی آر ٹی کے حوالے سے دائر اپیل واپس لینے کا فیصلہ کرلیا۔

نگراں وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا فیروز جمال شاہ کاکا خیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں بی آر ٹی کے حوالے سے دائر اپیل واپس لینے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی کی تحقیقات کا پشاور ہائیکورٹ نے فیصلہ دیا تھا لیکن پی ٹی آئی حکومت نے اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کردی تھی۔

نگراں وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا نے 4 مہینے کا بجٹ دینے کا اعلان بھی کردیا اور کہا کہ صوبائی حکومت بجٹ دیکھ رہی ہے۔

فیروز جمال شاہ کاکا خیل نے خیبر پختونخوا سے 36 کیسیز ملٹری کورٹ میں بھیجنے کا بھی بتا دیا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی لیڈر شپ کی عدم گرفتاری کی وجہ صوبے میں ان کا نہ ہونا ہے، 9 مئی واقعات میں 3152 افراد گرفتار اور 1203 اے ٹی اے کیسیز ہے،انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ چیکس معاملے سے متعلق ایف آئی اے نے تفتیش شروع کی ہے، ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

BRT

peshawar

Supreme Court of Pakistan

KPK Government

Feroze Jamal shah

Peshawar BRT

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div