ای سی سی کی ریڈیو پاکستان اور اے پی پی کیلئے 70 کروڑ روپے گرانٹ کی منظوری

اسحاق ڈار نے ریڈیو پاکستان کے ملازمین کی پینشن کا مسئلہ حل کرنے کیلئے کمیٹی قائم کردی
شائع 05 جون 2023 03:45pm
اسحاق ڈار کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس۔ فوٹو — وزارت خزانہ
اسحاق ڈار کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس۔ فوٹو — وزارت خزانہ

اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے ریڈیو پاکستان اور ایسوسی ایٹڈ پریس پاکستان ( اے پی پی) کے لئے 70 کروڑ گرانٹ کی منظوری دے دی۔

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا جس میں ریڈیو پاکستان اور اے پی پی کے لئے 70 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور دی گئی۔

ریڈیو پاکستان کو 36 کروڑ روپے جب کہ ایسوسی ایٹڈ پریس پاکستان کو 34 کروڑ روپے کی گرانٹ ملے گی۔

اجلاس میں اسحاق ڈار نے ریڈیو پاکستان کے ملازمین کی پینشن کا مسئلہ حل کرنے کے لئے کمیٹی قائم کردی جسے تین سے چار روز میں مسئلہ حل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Ishaq Dar

ECC

Radio Pakistan