کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز ڈالر کی اونچی اڑان

روپے کی مسلسل بے قدری جاری
اپ ڈیٹ 22 مئ 2023 01:13pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جس کے بعد روپے کی مسلسل بے قدری جاری ہے۔

انٹربینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت 2 روپے 18 پیسے بڑھ گئی، جس کے بعد امریکی کرنسی کا لین دین 288 روپے میں جاری ہے۔

جمعہ کو انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 285 روپے 82 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 4 روپے اضافے سے 303 روپے پر پہنچ گئی۔

karachi

interbank

Open Market

USD VS PKR

US Dollars