پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار کی والدہ انتقال کرگئیں

پی سی بی کا ندا ڈار کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
شائع 18 مئ 2023 03:09pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ پی سی بی
فوٹو۔۔۔۔۔۔ پی سی بی

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار کی والدہ انتقال کر گئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ندا ڈار کی والدہ گزشتہ چند دنوں سے شدید علیل تھیں۔

خاندانی ذرائع کے مطابق ندا ڈار کی والدہ کی نماز جنازہ آج بعد نماز عصر ادا کی جائے گی۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ویمن ٹیم کی کپتان ندا ڈار کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ندا ڈار کی والدہ کے انتقال کی خبر سن کر دکھ ہوا، پی سی بی ندا ڈار اور ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کا شریک ہے۔

PCB

lahore

morther

nida dar

Najam Sethi

pakistan womens cricket team