Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
18 Shawwal 1445  

وزیراعظم کا جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس واپس لینے کا حکم

وزارت قانون نے سمری صدر مملکت کو ارسال کی، ذرائع
اپ ڈیٹ 30 مارچ 2023 05:54pm

وزیراعظم شہبازشریف نے سپریم کورٹ کے سینئر ترین جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف کیوریٹیو ریویو ریفرنس واپس لینے کا حکم دے دیا۔

پی ٹی آئی کے دور حکومت میں سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف کمزور اور بے بنیاد وجوہات پر ریفرنس دائر ہوا تھا، تاہم موجودہ حکومت نے اس کی پیروی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کا بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے، اور انہوں نے سپریم کورٹ کے سینئر ترین جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف کیوریٹیو ریویو ریفرنس واپس لینے کا حکم دے دیا ہے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ پہلے ہی اس فیصلے کی منظوری دے چکی ہے، اب وزیراعظم نے وزیر قانون سینیٹر اعظم نزیر تارڑ کو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس واپس لینے کی ہدایت کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے کیس میں قابل اصلاح نظرثانی واپس لینے کی سمری بھجوا دی ہے۔ وزارت قانون نے سمری صدر مملکت کو ارسال کردی ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ کہ ریفرنس کے نام پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور ان کے اہل خانہ کو ہراساں اور بدنام کیا گیا، یہ ریفرنس نہیں تھا، آئین اور قانون کی راہ پر چلنے والے ایک منصف مزاج جج کے خلاف عمران نیازی کی انتقامی کارروائی تھی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جسٹس فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس عدلیہ کی آزادی پر شب خون اور اسے تقسیم کرنے کی مذموم سازش تھی، عمران نیازی نے صدر کے آئینی منصب کا اس مجرمانہ فعل کے لئے ناجائز استعمال کیا، اور صدر عارف علوی عدلیہ پر حملے کے جرم میں آلہ کار اور ایک جھوٹ کے حصہ دار بنے۔

Justice Qazi Faez Isa

Supreme Court of Pakistan

PM Shehbaz Sharif

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div