Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

مفتاح اسماعیل نے معیشت کی تباہی کا مشن شروع کیا، فواد چوہدری

اسحاق ڈاراس مشن کی تکمیل کررہے ہیں، پی ٹی آئی رہنما
شائع 17 مارچ 2023 10:11am
فوادچوہدری لاہورمیں میڈیا سےگفتگوکررہے ہیں - اسکرین گریب
فوادچوہدری لاہورمیں میڈیا سےگفتگوکررہے ہیں - اسکرین گریب

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے معیشت کی تباہی کا مشن شروع کیا اور اسحاق ڈار تکمیل کررہے ہیں۔

لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو معاشی مشکلات کا سامنا ہے اور ملک کے ڈیفالٹ کا خطرہ ہے، جبکہ ملکی معیشت کی تباہی کے بعد موجودہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار اب ملکی سلامتی سے کھیل رہے ہیں ان کا گزشتہ روز کا بیان نئے بحران کی جانب اشارہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ مفتاح اسماعیل نے معیشت کی تباہی کا مشن شروع کیا اور اسحاق ڈاراس مشن کی تکمیل کررہے ہیں جبکہ اسحاق ڈارکی وجہ سے آئی ایم ایف کے ساتھ تعلقات متاثرہوئے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہرجانب سےعمران خان،عمران خان کی آوازیں آرہی ہیں عمران خان تو کہتے ہیں وہ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔

Ishaq Dar

lahore

Fawad Chaudhary

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div