Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

امریکا نے متعدد چینی اداروں پرپابندیاں عائد کردی

چینی کمپینوں پر روسی فوج کو مدد فراہم کرنے کا بھی الزام
شائع 04 مارچ 2023 09:00am
امریکا بنیادی حقائق کا احترام کرے، چینی وزارت خارجہ کا مطالبہ - تصویر/ سی جی ٹی این
امریکا بنیادی حقائق کا احترام کرے، چینی وزارت خارجہ کا مطالبہ - تصویر/ سی جی ٹی این

امریکی وزارت تجارت نے چینی فوج کو جدید بنانے والی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کردی ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق چینی اداروں کو انسانی حقوق کے اداروں کی خلاف ورزیوں کی سہولت کاری پر بلیک لسٹ کیا گیا ہے۔

مزید کہا کہ ادارے امریکی قومی سلامتی، خارجہ پالیسی کے خلاف کام کر رہے تھے جبکہ چینی کمپینوں پر روسی فوج کو مدد فراہم کرنے کا بھی الزام لگا دیا۔

امریکا کو اپنا نظریاتی تعصب ترک کرنا چاہیے، چینی وزارت خارجہ

چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے امریکا کو اپنا نظریاتی تعصب ترک کرنا چاہیے اورچینی کاروباری اداروں کے ساتھ منصفانہ سلوک کرنا چاہیے۔

ترجمان نے امریکی محکمہ تجارت کی جانب سے چین کی 37 کمپنیوں کو بلیک لسٹ میں شامل کرنے کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک اور ثبوت ہے کہ امریکا بہانے گھڑتا ہے۔

وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ امریکا چینی کاروباری اداروں کو دبانے کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے لیکن چین امریکی فیصلے کو مسترد کرتا ہے۔

امریکا پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ بنیادی حقوق کا احترام کرے اور اپنے نظریاتی تعصب کو ترک کرے، چین اپنے اداروں کے جائز حقوق اور مفادات کا تحفظ جاری رکھے گا

russia

china

USA

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div