Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

سپریم کورٹ میں 52 ہزار 481 مقدمات زیر التواء

مجموعی طور پر متفرق درخواستوں کی تعداد 3958 ہے، سپریم کورٹ
شائع 03 مارچ 2023 08:23pm
سپریم کورٹ آف پاکستان، اسلام آباد۔ فوٹو — فائل
سپریم کورٹ آف پاکستان، اسلام آباد۔ فوٹو — فائل

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے زیرالتواء مقدمات کی تفصیلات جاری کردیں۔

اعلامیے کے مطابق تین مارچ 2023 تک سپریم کورٹ میں زیرا لتواء مقدمات کی تعداد 52 ہزار 481 ہوگئی ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ مجموعی طور پر متفرق درخواستوں کی تعداد 3958 ہے جب کہ رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف 400 اپیلیں اور انسانی حقوق کے مقدمات میں 17 متفرق درخواستیں زیر التواء ہیں۔

واضح رہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے بینچز تشکیل دینے کے فیصلے میں تعداد 56 ہزار سے زائد لکھی گئی تھی۔

اسلام آباد

Supreme Court of Pakistan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div