آل راؤنڈر ندا ڈار کو قومی ویمنز ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ

ندا کو بسمہ معروف کی جگہ ٹیم کی قیادت سونپی جائے گی
شائع 03 مارچ 2023 08:46am
آل راؤنڈر ندا ڈار
آل راؤنڈر ندا ڈار

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تجربہ کار آل راؤنڈر ندا ڈار کو قومی ویمنز ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

ندا ڈار کو گزشتہ دنوں قومی ویمنز ٹیم کی کپتانی سے استعفیٰ دینے والی بسمہ معروف کی جگہ پاکستانی ٹیم کی قیادت سونپی جائے گی۔

بسمہ معروف نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں ٹیم کی خراب کارکردگی پر استعفیٰ دیا تھا۔

ندا ڈار کو ٹی 20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

PCB

lahore

nida dar

Bismah Maroof

pakistan womens cricket team