ملک میں آج فی تولہ سونے کی قیمت کیا رہی؟

دس گرام سونے کی قدر 1 لاکھ 66 ہزار 409 روپے ہے
شائع 27 فروری 2023 07:23pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کے دام 1 لاکھ 94 ہزار 100 روپے پر برقرار ہیں۔

ایسوسی ایشن کے مطبق 10 گرام سونے کی قدر بغیر اضافے یا کمی کے 1 لاکھ 66 ہزار 409 روپے ہے۔

اس کے علاوہ عالمی مارکیٹ میں دو ڈالر اضافے کے بعد فی اونس سونا 1812 ڈالرز پر آگیا ہے۔