Aaj News

منگل, اپريل 16, 2024  
07 Shawwal 1445  

پیٹرولیم منصوعات کے بعد سریئے کی قیمت میں بھی غیر معمولی اضافہ

سریئے کی قیمت اضافے کے بعد 2 لاکھ 85 ہزار روپے فی ٹن تک پہنچ گئی
شائع 16 فروری 2023 01:30pm

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد سریئے کی فی ٹن قیمت میں یکدم 10 ہزار روپے کا اضافہ ہو گیا۔

منی بجٹ، بجلی، گیس کے نرخ میں اضافے کے بعد پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں بھی بھاری اضافے کے حکومتی اقدامات نے ہر چیز کو غریب کی پہنچ سے دور کردیا ہے۔

آوٹ اف کنڑول ہوتی مہنگائی میں سریا اور سیمنٹ مالکان نے بھی اپنے اپنے نرخ مقرر کر لے ہیں، اور سریئے کی قیمت 10 ہزار روپے فی ٹن اضافہ کے بعد 2 لاکھ 85 ہزار روپے فی ٹن تک پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب سیمیٹ کی قیمت میں ابھی گزشتہ روز ہی ایک ہزار 20 روپےتھی، تاہم پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافہ اور نئے ٹیکسز کے باعث آج کی قیمت کا ابھی تک تعین نہیں ہوسکا، تاہم امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ سریئے کے بعد اب سیمنٹ کی قیمتوں میں بھی بھاری اضافہ ہوجائے گا۔

petrol price

Increase in price of iron

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div