جولائی تا جنوری تجارتی خسارے میں 31 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ

ات ماہ میں 16 ارب 46 کروڑ ڈالر سے زائد کی برآمدات ہوئیں، ادارہ شماریات
شائع 02 فروری 2023 08:56pm
کراچی پورٹ۔ فوٹو — فائل
کراچی پورٹ۔ فوٹو — فائل

اسلام آباد: قومی ادارہ شماریات نے تجارتی اعداد و شمار جاری کردئیے ہیں۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق جولائی تا جنوری برآمدات میں 7.16 فیصد جب کہ درآمدات میں بھی 22.53 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سات ماہ میں 16 ارب 46 کروڑ ڈالر سے زائد کی برآمدات اور 36 ارب 10 کروڑ ڈالر سے زائد کی درآمدات ہوئیں۔

قومی ادارہ شماریات کے مطابق جنوری 2022 کے مقابلے رواں مالی سال کے ماہ جنوری میں برآمدات میں 15.42 فیصد کی کمی ہوئی۔

pakistan economy

karachi port

Trade Deficit

Pakistan Bureau of Statistics