Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

ہمارے پانچ اراکین کو ایک ارب روپے کی آفر آئی، فواد چوہدری

آرمی چیف سے درخواست ہے جے آئی ٹی کو تقسیم کرنے کی کوشش کی انکوائری ہو، پی ٹی آئی رہنما
شائع 10 جنوری 2023 06:47pm
Aaj News - We have 188 members in Punjab Assembly: Fawad Chaudhry

سابق وفاقی وزیر اور رہنما پاکستان تحریک تحریک انصاف فواد چوہدری نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی ارکان کو نا معلوم کالز آئیں اورآفرز بھی دی گئیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ اس وقت پاکستان کے دو بڑے مسئلے دہشت گردی اور معاشی استحکام ہے، جب تک سیاسی استحکام نہیں ہوگا دونوں مسئلے حل نہیں ہں گے، لہٰذا انتخابات ہی واحد ذریعہ ہیں جس سے سیاسی استحکام لایا جاسکتا ہے۔

مومنہ وحید پانچ کروڑ لیکر لوٹی ہوگئیں

انہوں نے کہا کہ اس وقت نیم مارشل لاء کی کیفیت ہے، مومنہ وحید ہیں جو بک گئی ہی، رپورٹ ہے کہ انہوں نے 5 کروڑ لیا اور لوٹی ہوگئیں، اس کے باوجود پنجاب اسمبلی میں ہمارے 188 نمبرز ہیں، صوبے میں ہماری عددی اکثریت ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ مظفر گڑھ کے اراکان نے عمران خان کو بتایا ہے انہیں نامعلوم کالز آئیں اور آفرز بھی دیں گئیں، پی ڈی ایم کی طرف سے 5 ایم پی ایز کو ایک ارب روپے سے زائد کی آفر ہوئی جسے ہمارے ارکان نے مسترد کردیا، وہ نہ کالز سے ڈرے نہ انہوں نے آفرز کو قبول کیا۔

آرمی چیف سے درخواست ہے جے آئی ٹی کو تقسیم کرنے کی کوشش کی انکوائری ہو

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے مطالبہ کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان کی جے آئی ٹی کو بھی تقسیم کرنے کی کوشش کی گی، سب معاملات تشویشناک ہیں آرمی چیف سے درخواست ہے اس کی مکمل انکوائری ہو۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم اداروں کے ساتھ جھگڑے نہیں بلکہ ہترین ورکنگ ریلیشن شپ رکھنا چاہتے ہیں۔

اگر عمران خان کو مائنس کرنا ہے تو مارشل لاء لگا دیں

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اس وقت عمران خان ہی پاکستان کی یکجہتی کی علامت ہے، جو مائنس عمران کی بات کرتے ہیں وہ پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش کرتے ہیں، اگر عمران خان کو مائنس کرنا ہے تو مارشل لاء لگا دیں۔

الیکشن کمیشن کیخلاف توہین عدالت کا کیس کریں گے جس پر انہیں سزا ہوگی

الیکشن کمیشن پاکستان (ای سی پی) پر تنقید کرتے ہوئے پی ٹی آءی رہنما نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے قانون کا بیڑا غرق کیا ہے، اگر یہ انتخابات کے لئے تیار نہیں تو مستعفی ہوکر گھر جائیں، البتہ ہم ان کے خلاف توہین عدالت کا کیس کریں گے جس پر الیکشن کمیشن کو سزا ہوگی۔

مبینہ نا معلوم کالز کی انکوائری کا مطالبہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نامعلوم کالز اور پی ڈی ایم کی طرف سے آفرز کی انکوائری ہونی چاہیے۔

ECP

imran khan

lahore

punjab assembly

Fawad Chaudhary

Army Chief General Asim Munir

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div