ملک میں سونا ہزاروں روپے مہنگا ہوکر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

فی تولہ سونا 1 لاکھ 66 ہزار 400 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے
شائع 08 دسمبر 2022 05:43pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں یکدم ہزاروں روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 2 ہزار 250 روپے کے مزید اضافے کے بعد فی تولہ سونا 1 لاکھ 66 ہزار 400 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 1929 روپے مہنگی ہوکر 1 لاکھ 42 ہزار 661 روپے ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ عالمی مارکیٹ میں 10 ڈالر اضافے کے بعد فی اونس سونا 1784 ڈالرز کا ہوگیا ہے۔