گڈ بائے ٹوئٹر : ایلون مسک نے صارفین کو ایک دھچکا پہنچادیا
لگتا ہے کہ ٹوئٹرکے نئے مالک ایلون مسک نے اسے 44 ارب ڈالرمیں خریدا ہی اس لیے تھا کہ پیسہ وصول کرنے کے ساتھ ساتھ صارفین کو زچ کرنے کے بھی تمام ترحربے آزمانے کا اختیارسنبھال لیں۔
ایلون کی ایک تازہ ٹویٹ نے سوشل میڈیا پربحث چھیڑ دی ہے کہ کیا وہ ٹوئٹرکو بند کرنے جارہے ہیں؟
یہ ٹویٹ قبرکی تصویرپرمبنی ہے جسکے کتبے پرچڑیا کی تصویرہے ، شان بےنیازی دکھانے والے ایلون نے کیپشن میں بھی کچھ واضح نہیں کیا لیکن سوشل میڈیا صارفین کو شاید وضاحت کی ضرورت بھی نہیں کیونکہ انہیں ایک نیا موضوع چاہیے تھا جو اس ٹویٹ نے فراہم کردیا۔
ٹوئٹر پر ’ریسٹ ان پیس‘ اور ’گڈ بائے ٹوئٹر‘ ٹاپ ٹرینڈزمیں شامل ہیں ، نئے مالک کی عجیب وغریب حرکات سے پریشان صارفین اس خدشے کااظہار کررہے ہیں کہ بس اب ٹوئٹرکا وقت رخصت ہوا چاہتا ہے۔




















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔