وزیراعظم کا موسمی خطرات سے بچاؤ سے متعلق بڑا فیصلہ
جامع پلان کی تیاری کے لئے ماہرین پر مشتمل کمیٹی تشکیل دینے کا حکم
وزیراعظم شہباز شریف نے موسمی خطرات سے بچاؤ سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا ہے۔
شہباز شریف نے گھروں اور انفراسٹرکچر کی تعمیر کے لئے نیشنل پلان بنانے کی ہدایت کردی۔
جامع پلان کی تیاری کے لئے ماہرین پر مشتمل کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان میں تباہی تازہ مثال ہے۔
انہوں نے کہا کہ تباہی کو بھول نہیں جانا بلکہ مستقبل کی تیاری کرنی ہے اور ملک کو شدید خشک سالی کے خطرے سے بچانا ہے۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔