وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

وزیراعظم نے سعودی عرب کے 92 ویں قومی دن کے موقع پر مبارکباد دی
شائع 23 ستمبر 2022 10:30am
شہبازشریف نے سیلاب متاثرین کی مدد پر محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
شہبازشریف نے سیلاب متاثرین کی مدد پر محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

وزیراعظم شہبازشریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

وزیراعظم نے شہزادہ محمد بن سلمان کو سعودی عرب کے 92 ویں قومی دن کے موقع پرمبارکباد دی۔

شہباز شریف نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی عرب کے عوام کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

انہوں نے سعودی عرب کے برادر عوام کی مسلسل ترقی اور خوشحالی کے لئے بھی نیک خواہشات ظاہر کیں۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کے درمیان رابطہ، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو

وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد کو پاکستان میں حالیہ سیلاب کی صورتحال اور امداد وبحالی کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔

سعودی ولی عہد نے پاکستان میں غیرمعمولی سیلاب میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کااظہار کیا اور سیلاب متاثرین کی مدد جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے سیلاب متاثرین کی مدد پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا۔

اسلام آباد

Saudi Crown Prince

Mohammad Bin Salman

PM Shehbaz Sharif

Floods in Pakistan